parallax background

عالمی رابطہ ادب اسلامی:ایک تعارف

رابطہ ادب اسلامی ایک عالمی تنظیم ہے جس کا بنیادی مقصد اخلاق ، مذہب اور ادب ، علم اور ادب اور فکروفن کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کے درمیان رابطہ اور تعلق پیدا کرنا ہے، اس کا مقصد بہت بلند اور اعلیٰ ہے، اور وہ ہے انسانی زندگی کی تعمیر و تشکیل، اخلاق کی اصلاح و درستگی اور انسان کی صلاحیتوں کو دوسرے انسانوں اور انسانیت کی فلاح و بہبود میں صرف کرنا اور زبان و قلم کو ان کی آلائشوں اور خرابیوں سے پاک کرنا،اور یہ حقیقت ہے کہ زبان و قلم کے غلط استعمال سے ہر دور میں انسانوں پر مصیبتیں اور پریشانیاں آئی ہیں ، کیونکہ ادب کے بارے میں یونانی فکر کے اثر سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ ادب نام ہے محض اندرونی خیالات و جذبات کوموثر اور حسن بیان کے ذریعہ دوسروں کے سامنے پیش کردینے کا ، خواہ اس کا اثر قلب اور معاشرہ پر اچھا یاخراب کچھ بھی پڑے۔

اسلامی ادب

ادب کے اسی مقصد کو بروئے کار لانے اور اس کے راستہ کی تعیین و وضاحت کے لیے مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اﷲ علیہ نے اس رابطہ کی بنیاد ڈالی تھی، کیونکہ ادب ایک دودھاری تلوار ہے، اس سے خیر کا بھی کام لیا جاسکتا ہے اور شر کا بھی۔ یہ انسانی اخلاق و کردار کی تعمیر کا بہترین وسیلہ ہے اور لوگوں کو انسانی اخلاق کی بیخ کنی کی ڈگر سے ہٹاکر تعمیر و تشکیل اور اصلاح و درستگی کی شاہراہ پر ڈالنے کا ایک موثر ذریعہ بھی۔

parallax background

تازہ ترین شمارے


آرکائیوز