رابطہ ادب اسلامی کا میدان عمل
رابطہ ادب اسلامی نے شروع میں اپنی جدوجہد کے لیے تین میدانوں کو اختیار کیا، ان میں سے ایک اسلامی ادب کے تعارف وتشریح کا میدان، دوسرا اسلامی رجحان رکھنے والے ادب کی کوششوں کو تقویت پہنچانے اور قابل تحمل حد تک ان کے ساتھ تعاون کرنے کا میدان، تیسرا اسلامی ادب کے ذخیرہ میں نئے اضافے کرنے کا میدان ہے ۔
پہلے میدان کا کام تعارفی لڑریچر تیار کرنا، ملاقاتوں اور اجتماعات کے ذریعہ اسلامی ادب کی طرف عمومی رجحان بڑھانا، وہ خصوصی کام رہے جن کو مختلف طریقوں سے حسب استطاعت انجام دیا جاتا رہا ، دوسرے میدان عمل میں رابطہ نے اپنی استطاعت کے مطابق اسلامی ادب کے کاموں اور ترجمانوں کے ساتھ تعاون کا خاصا کام انجام دیا ہے، اس سلسلہ میں اسلامی ادباء اور شعراء کی کتابوں پر عالمی مسابقے،اسکے علاوہ دیگر ادبی موضوعات پربھی انعامی مقابلے اور ادب اسلامی پر کام کرنے والوں کی اخلاقی اور بعض حدود میںتعاون قابل ذکر ہے۔